امریکا میں ای سگریٹ کی بڑھتی مقبولیت

E-Cigarette

E-Cigarette

نیویارک (جیوڈیسک) نیو یارک امریکی نوجوانوں میں ای سگریٹ تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

کئی تعلیمی اداروں میں ای سگریٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ کچھ اداروں میں اس پر پابندی پر غور کیا جارہا ہے۔

ای سگریٹ دیکھنے میں بالکل عام سگریٹ جیسی ہی نظر آتی ہے، لیکن اس سگریٹ کو بیٹری سے چارج کیا جاتا ہے۔

جس سے سگریٹ میں موجود نکوٹین اور دیگر کیمیائی اجزا بخارات میں تبدیل ہوتے جاتے ہیں۔ بعض ماہرین کی رائے ہے کہ تعلیمی اداروں میں ای سگریٹ پر پابندی عائد نہیں کی گئی تو نوجوان اس کے عادی ہو سکتے ہیں۔