ہالی ووڈ (جیوڈیسک) این جی ٹی ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اور 2012 کی بلاک بسٹر فلم دی امیزنگ اسپائیڈر مین کے سیکوئل” دی امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو” کا نیا ٹیزر منظر عام پر آگیا۔
جس میں اسپائیڈر مین کی ایک جھلک پیش کی گئی ہے۔ مارک ویب کی ہدایتکاری میں بننے والے اس سیکوئل میں اینڈریو گارفیلڈ بحیثیت پیٹر پارکر اسپائیڈر مین اور ایما اسٹون بحیثیت گیون اسٹیسی اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ جیمی فاکس ولن الیکٹرو، ڈین ڈیہان، پال گیماٹی، سیلی فیلڈ، مارٹن شین، کرس کوپر اور ڈینس لیئری اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایوی اراڈ اور میٹ ٹالمچ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا اسکرین الیکس کرٹز مین اور رابرٹو آرکی نے تحریر کیا ہے جو کولمبیا پکچرز کے تحت اگلے سال 2 مئی کوٹو ڈی اور تھری ڈی فارمیٹ میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔