اضلاع کی خبریں 2/11/2013

اہلسنت والجماعت ضلع ہٹیاں بالا کے زیر اہتمام ڈگری کالج گرائونڈ چناری میں شہداء اسلام کانفرنس
چناری(این این اے) اہلسنت والجماعت ضلع ہٹیاں بالا کے زیر اہتمام ڈگری کالج گرائونڈ چناری میں شہداء اسلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔جس میںپاکستان اور آزاد کشمیر کے جید علماء کرام اور سینکڑوں فرزندان ِ اسلام نے شرکت کی ۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔کانفرنس کا آغازتلاوتِ کلام ِ پاک سے ہوا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا خورشید انور قادری ،مولانا شبیر احمد کشمیری ،مولانا عمران تنولی ،مولانا جمیل احمد جامی،مولانا حسین احمد حسان،مولانا ناصر کیانی،مولانا گُل احمد اظہری،مولانا الطاف صدیقی،مولانا واجد کیانی،مولانا بدر الزمان ،مولانا نوید بھٹی ،مولانا اظہار الحق ،مفتی محمد نسیم ،مفتی محمد ابرار ،مفتی عبدالقدیر ،قاری محمد ممتاز ،قاری محمد مقصود و دیگر نے کہا کہ دین اسلام امن کا درس دیتا ہے۔ دشمنان اسلام کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عالم اسلام کا اکٹھا ہونا ضروری ہے۔مقررین نے سانحہ راوالپنڈی کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون کبھی رایئگاں نہیں جاتا انشا ء اللہ ان شہداء کا خون پاکستان میں نفاذ شریعت ِ محمدی ۖ کی بنیاد بنے گا۔مقررین نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیںحکومت پاکستان اور عدلیہ سے سانحہ راوالپنڈی کے حوالے سے انصاف کے لئے پُر امید ہیں پاکستان کی اسمبلی میں ناموسِ صحابہ بِل پاس کرتے ہوئے حکومت ِ پاکستان ایسا قانون بنائے کہ گستاخانِ صحابہ کو لگام دی جا سکے اگر ایسا نہ کیا گیا تو آئے روزکے فسادات اور سازشیں ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ثابت ہوں گی آخر میں پاکستان کی سلامتی ،فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسبانِ انسانیت ضلع ہٹیاں بالا کا اجلاس
چناری(این این اے)پاسبانِ انسانیت ضلع ہٹیاں بالا کا اجلاس زیر ِ صدارت ریاست علی ملک منعقد ہو ا۔اجلاس میں انسانی فلاح و بہبود ،منشیات کے خاتمے اور ہٹیاں بالا کے مسائل کے خاتمے کے لئے تجاویز پیش کی گیئں۔ اجلاس سے خطاب کے دوران ریاست علی ملک صدر پاسبان ِ انسانیت ہٹیاں بالا ،آرگنائزر سید طاہر کاظمی ،نائب صدر نمبر دار علی حسین شاہ،ممبر مجلسِ عاملہ ملک محمد اسلم ،جنرل سیکرٹری سید عباس نقوی اور سیکرٹری مالیات سید شبیر حسین نے کہا کہ پاسبان انسانیت انسانی فلاح و بہبود کے مشن کو لے کر آگے چلتی رہے گی ۔منشیات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کے لئے محبان ِ وطن اپنا کردار ادا کریں کوئی بھی معاشرہ یا قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتاجب تک کہ وہ تعلیم کو اپنا زیور نہ بنا لے۔ بڑھتی ہوئی بے روز گاری کے خاتمہ میں حکومت ِ آزاد کشمیر سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرے تاکہ نوجوان نسل اپنے پیروں پر کھڑی ہو کر اپنے ملک و قوم کی خدمت کر سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حریہ ٹائون کی معروف سماجی شخصیت ملک غلام رسول مرحوم کے ایصال ثواب کی تقریب
راولپنڈی (این این اے) بحریہ ٹائون کی معروف سماجی شخصیت ملک غلام رسول مرحوم کے ایصال ثواب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ ملک غلام رسول ایک اچھا انسان صوم و صلوة کا پابندسچا عاشق رسول ۖ تھا۔ اس نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت میں گزاری ۔اظہار بخاری نے کہادنیا میں ہم کسی بھی چیز کے مالک نہیں ۔صرف موت ہماری ملکیت ہے۔ عارضی دنیا کیلیے محنت ،جہاں سدا رہنا ہے ،اس کیلیے ہم محنت نہیں کرتے ۔عارضی دنیا اتنی خوبصورت ،اصلی اور سدا رہنے والی دنیاکتنی خوبصورت ہوگی ۔محبت رسولۖ میں جو لمحہ بھی گزر جائے ، وہ زندگی کا عظیم سر مایہ ہے ۔ دنیا کی طرح اس کی محبت بھی فانی ہے ۔لیکن نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کی جانے محبت لافانی ہے ، جو مرنے کے بعد بھی ختم نہیں ہوتی ۔ایصال ثواب کا بہترین ذریعہ صدقہ و خیرات ہیں۔ جو شخص دنیا سے پردہ کر جائے ،اس کے اعمال منقع ہو جاتے ہیں ،لیکن اچھے اعمال اچھے کام مرنے کے بعد بھی اس کی بخشش کا سبب بنتے رہتے ہیں ۔ اظہار بخاری نے کہا دنیا بے وفا اور فانی ہے ، یہ کسی کا ساتھ نہیں دیتی ۔ دنیا کرائے کا مکان ہے ، ہم اس کے کرائیدار ہیں ، خدا ہی اس دنیا کا مالک ہے ۔وہ شخص خوش قسمت ہوتا ہے ، جو دنیا میں ہی اپنا مکان جنت میں بنا لیتا ہے ۔ورنہ مرنے کے بعد اپنے ہی اس کی قبر میں مٹی ڈال کر اسے تنہا چھوڑ دیتے ہیں ۔لیکن اچھے و برے اعمال مرنے کے بعد بھی اسے تنہا نہیں چھوڑتے ، بلکہ قبر میں بھی اس کے ساتھ جاتے ہیں ۔ اور قبر میں کوئی بڑا عہدہ ، کوئی حسب و نسب نہیں ، اچھے اعمال ہی کام آئیں گے ۔لہذا اس بات کی کو شش کی جائے ، کہ اپنی مختصر زندگی حُب رسول ۖ اور شریعت مصطفی ۖ کے مطابق گزاری جائے ۔کیونکہ جو لمحہ بھی نبی پاک ۖ کی محبت میں گزر جائے ،وہی جنت کا راستہ بن جاتا ہے ۔ آخر میں اظہار بخاری نے ملک غلام رسول کی مغفرت کیلیے خصوصی دعا کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی انجمن تاجران چوہدری نعیم گروپ میں تاجروں کی شمولیت کا سلسلہ جاری
میرپور (این این اے) مرکزی انجمن تاجران چوہدری نعیم گروپ میں تاجروں کی شمولیت کا سلسلہ جاری سیکٹر سی ٹو صدیق پلازہ میں ممتاز کاروباری شخصیت جاوید چوہدری اور حاجی خالد نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد نعیم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر سیکٹر سی ٹو صدیق پلازہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ میں نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اْنکو یقین دلاتا ہوں کہ آپکو جب بھی کوئی مشکل پیش آئے میں آپ کے ساتھ ہوں گا۔ہماری تنظیم خالصتاتاجروں کی نمائندہ تنظیم ہے جو تاجروں اور شہری مسائل کے حل کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔اْنہوں نے کہا کہ تاجروں کو حقوق کا سودا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،ہماری تنظیم نے ثابت کیا ہے کہ وہ تاجروں کی حقیقی معنوں میں نمائندہ تنظیم ہے ۔اْنہوں نے کہا کہ شہر کے اند ر صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے اور تاجروں کے دیگر مسائل کو حل کیا جائے ۔اس موقع پر انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل تنویر احمد غازی ،نائب صدر شیخ حمید الحق ،راجہ فضل الرحمن،ٹھیکدار محمد عظیم ،چوہدری منور یاسین،جاوید چوہان کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔جاوید چوہان اور حاجی خالد نے کہا کہ انجمن تاجران چوہدری نعیم گروپ نے جس طرح تاجروں کو متحد کیا اور میرپور کے تاجروں بلکہ پورے ڈویژن اور اب آزاد کشمیر کے تاجروں کو متحد کر رہے ہیں یہ چوہدری نعیم کے لئے ایک اعزاز ہے۔اْنہوں نے کہا کہ چوہدری محمد نعیم تاجروں کا درد رکھنے والی شخصیت کا نام ہے ۔چوہدری محمد نعیم نے ہر سطح پر تاجرو ن کے حقوق کی بات کی اور آج میرپور شہر میں چوہدری محمد نعیم کی قیادت میں ایک مضبوط انجمن تاجران کی تنظیم کا وجود قائم ہے۔اس موقع پر چوہدری اللہ دتہ دینہ، شیخ امجد، راجہ ظفر اقبال، شیخ زاہد اقبال، محمد اقبال،غلام مصطفٰی،حید ر علی خان،عبدالرحمان،محمد ایاز،عیق الرحمان کے علاوہ انجمن تاجران سیکٹر سی ٹو کے تاجروں نے بھر پور شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے واضع کیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں فی الفور نئے ہاسٹلز تعمیر کئے جائیں
لاہور(این این اے)اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے واضع کیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں فی الفور نئے ہاسٹلز تعمیر کئے جائیں اور گرفتار کئے گئے طلبہ کو رہا کیا جائے۔ جمعیت پنجاب یونیورسٹی میں نئے ہاسٹلز کی تعمیر اور نئی بسوں کا مطالبہ کر رہی تھی، یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کے مطالبے پر غور کرنے کی بجائے جمعیت کے خلاف ایک نیا محاذ کھول دیا ، یونیورسٹی انتظامیہ نے پنجاب حکومت کی سرپرستی میں طلبہ پر تشدد کروایا اور اور سینکڑوں طلبہ کو تاحال لاپتہ کر دیا ہے، اسلامی جمعیت طلبہ پر الزامات کا بے بنیاد سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، یونیورسٹی کے پرامن تعلیمی ماحول کو خراب کیا گیا ہے، طلبہ نے پرامن احتجاج شروع کیا جس کو بے بنیاد الزامات لگا کر غلط رنگ دیا جا رہا ہے، اسلامی جمعیت طلبہ کا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں بس جلانے کے واقعے کو جمعیت سے جوڑ کر احتجاج کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے،یونیورسٹی ہاسٹلز میں 8000سے زائد غیر قانونی طلبہ مقیم ہیں، وزیر تعلیم بیان بازی کی بجائے طلبہ کے مسائل حل کریں۔وزیر تعلیم کی سرپرستی میں نام نہاد دہشت گردی کا مقدمہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتا، انہوں نے چیر مین ہال کونسل کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے شراب کی بوتلیں اور گولی ملنے پر کوئی حیرت نہیں تعجب کی بات ہے وی سی صاحب نے صرف ایک گولی اور تین خالی بوتلیں برآمد کروائی ہیں۔ وی سی صاحب چاہتے تو راکٹ لانچر اور دستی بم بھی برآمد کروا سکتے تھے، پولیس وی سی ہائو س پر چھاپہ مارے تو بھری ہوئی بوتلیں برآمد ہوں گی۔ پولیس کی موجودگی میں بھنگ بھی ملنا کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔ انتظامیہ اور پولیس نے ہاسٹل کو خالی کروا کر کئی گھنٹوں تک اپنے قبضے میں رکھا،چار گھنٹے تک میڈیا کو ہاسٹل میں جانے کی اجازت نہ دینے سے انتظامیہ کی بددیانتی واضح ہوگئی ہے جمعیت کے سینکڑوں طلبہ کو لاپتہ کر دیا گیا ہے،پنجاب حکومت وی سی کی سرپرستی بند کرے،شراب کی بوتلیں اور گولی ملنے کا جواب ریزیڈنٹ آفیسر سے طلب کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کارکن 6دسمبر بروز جمعةالمبارک کو اپنے مطالبات کی منظوری
لاہور(این این اے )عوامی رکشہ یونین کے مرکزی صدر مجید غوری نے لاہور پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن 6دسمبر بروز جمعةالمبارک کو اپنے مطالبات کی منظوری تک ہزاروں کارکن رکشوں سمیت فیصل چوک میں دھرنا دیں گے اور جمعہ کی نماز بھی یہیں ادا کریں گے۔ اس دھرنے کی بنیادی وجہ سی این جی کی بندش،ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ اور ناجائز چالان ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اپنے حقوق کی جنگ سڑکوں پر لڑتے ہوئے دو سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے لیکن حکمران ہمیں مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں۔اب وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھیں گے۔
(این این اے)۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بارہمولہ میں نوجوانوں کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف بدنام ِزمانہ قانون پی ایس اے کے نفاذ کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پر امن مظاہرین کے خلاف طاقت و تشددکا استعمال اگر چہ یہاں سرکاری فورسز کا روز کا معمول بن گیا ہے تاہم اس ضمن میں بارہمولہ کے دونوجوانوں کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری حد درجہ انتقامی کاروائی ہے۔ یہاں کے نوجوانوں کا تعلیمی مستقبل کسی نہ کسی طرح مخدوش بنانا اور اس حوالہ سے غیر جمہوری اور غیر انسانی طریقہ کار کا استعمال سرکاری پالیسی کا حصہ بن گیا ہے ۔ ریاستی انتظامیہ کے اس اقدام کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس طرح کی جارہانہ کاروئیاں پہلے سے خراب صورتحال کو مزید ابتر بنانے کا سبب بن سکتی ہیں۔سوپور قصبہ میں گذشتہ دنوں آگ کی ایک ہولناک واردات کے دوران کئی رہایشی مکانوں کے خاکستر ہونے پر شدید رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اپنی بھر پور یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سوپور کے مخلص حریت پسند عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ان متاثرہ خاندانوں کی بھر پور مدد کیلئے آگے آئیں۔