یو تھ بزنس پروگرام نوجوانوں کیلئے ایک تحفہ سے کم نہیں۔ محمد یعقوب
Posted on December 3, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) یو تھ بزنس پروگرام نوجوانوں کیلئے ایک تحفہ سے کم نہیں، اس سے بے روزگار ی کم ہوگی اور نوجوانوں میں خود انحصاری اور معاشرے میں کار آمدشہری بننے کی صلاحیتیوں میں اضافہ ہو گا۔ اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت بہت جلد نوجوانوں کیلئے مزید سہولیات فراہم کرے گی۔
ہما را منشور پسماندگی کا خاتمہ اور عوامی خدمت ہے۔ میاں نواز شریف ملکی تعمیر و ترقی اور ملکی مسائل کو ختم کرنے کے لئے خلوص نیت سے کوشاں ہیں۔ بہت جلد ملک میں خوشحالی آئے گی حکومت کی وطن دوست پالیسیاں ملک میں خوشحالی لائیں گی۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی، سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری و چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے مزید کہا کہ عوام کی طاقت سے قائم ہونے والی جمہوری حکومت کو نام نہاد دھرنوں سے ختم نہیں کیاجاسکتا، حکومت کی جانب سے نو جو انو ںکو اربوں روپے کے قرضے جاری کیے جائیں گے جس سے بیروز گاری میں کمی ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف جہاں نو جو ا نوں کی ترقی کے لیے سرگرم ہیں اور اربوں روپے کے فنڈز جاری کررہے ہیں وہیں امتحانات و دیگر شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ، سولر انرجی سسٹم اور اب یوتھ کو قرضے فراہم کرنے کا منصوبہ جاری ہے جس کے تحت بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے مہنگائی کو کم کرنے اور سفید پوش طبقہ کو اشیائے خوردونوش کی بہتر رسائی کے لیے سستے بازار قائم کیے ہیں جس پر کوالٹی اور قیمتوںکو کنٹرول کرنے کے لیے میاں محمد شہباز شریف نے اراکین اسمبلی کو ٹاسک دے دیاہے جو منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اپنا بھرپورکردار اداکریں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com