کراچی، اسٹیٹ بینک کی سیکورٹی بڑھا دی گئی

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے مد نظر اسٹیٹ بنک نے سیکورٹی بڑھا دی، موبائل فون لانے پر پابندی لگا دی گئی۔

کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اسٹیٹ بنک نے سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بنک کے بنکنگ ہالز، ایس بی پی، بیایس، سی کراچی اور نارتھ ناظم آباد دفاتر میں عام افراد کو اصل شناختی کارڈ پر داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

عمارت میں موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہو گی، سرکاری افسران کو اپنا سرکاری سروس کارڈ ساتھ لانا ہو گا۔