کھیل کے ذریعے قیام امن اور ملک کو ترقی دیا جا سکتا ہے۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on December 3, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرکے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ کھیل کے ذریعے قیام امن اور ملک کا نام روشن کیا جاسکتا ہے ہمارے ملک میں ہر فیلڈ میں ٹیلنٹ موجود ہے اگر ان کی سرپرستی اور بہتر نگہداشت کیا جائے تو ہم اپنے نوجوانوں میں موجود ٹیلنٹ کو اجاگر کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کمشنر کراچی کے زیر سرپرستی اورنگزیب سلطان اکیڈمی آف پاکستان کے زیر اہتمام اسپورٹس فیسٹیول کے آغاز پر آرٹس کونسل آف پاکستان چوک تا کراچی پریس کلب تک منعقدہ قومی یکجہتی و پیغام امن و محبت واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا منعقدہ واک میں گینز ورلڈ ریکاڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان ،ایڈیشنل سیکریٹری اسپورٹس رافعہ حلیم ،ڈاکٹر محبوب حسن نظامی ،ایس پی صدر سلمان حسین،سعید عالم ،اے سی آرام باغ ڈاکٹر رفیق سہتو ،فلم و ٹی وی کے آرٹسٹ انو ر اقبال کے علاوہ بڑی تعداد میں اسکولوں کے طلباء و طالبات اور عوام نے شرکت کی ۔واک سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے مزید کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ شہر میں قیام امن اور اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اور ہم اُن تمام اداروں کے ساتھ تعاون کرینگے جو اس شہر میں قیام امن اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے اورنگزیب سلطان اکیڈمی کو کھیل کے ذریعے امن و یکجہتی کو فروغ دینے کے حوالے سے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا اور متحدہ قومی موومنٹ اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھیلٹ اورنگزیب سلطان نے کہاکہ اسپورٹس فیسٹیول کے آغاز کے موقع پر واک کے انعقاد کا مقصد ہمیں اپنے دلوں سے نفرتیں مٹا کر محبتیں پھیلا نا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں رہنے والے ہر قوم ،مذہب اور فرقہ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو باہم مل کر پاکستان سے دہشت گردی ،انتہا پسندی کی لعنت کا خاتمہ کرکے پاکستان کی ترقی و بقاء کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لانا ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اگر خدا ناخواستہ پاکستان نہیں تو ہمارا وجود نہیں رہے گا انہوں نے کہاکہ اسپورٹس فیسٹیول شہر کراچی میں امن و اتحاد یکجہتی کا باب رقم کرے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com