سپیشل افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ فاروق خان
Posted on December 3, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سپیشل افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ان سے محبت کرکے اورانکی خوشیوں میں شامل ہوکر ہم اپنے اللہ اوراسکے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو راضی کرسکتے ہیں ہماری تھوڑی سی توجہ ان کی محرومیوں کو کم کرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر معروف سماجی رہنما فاروق خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم معاشرے کے ان افراد کی ہر ممکن مدد کریں جو واقعی ہماری ہمدردیوں کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپیشل افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ہمیں ان سے محبت کرنی چاہیے اس سے دلی سکون بھی ملتاہے اور ہم اپنے اللہ کو راضی کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں پنجاب کے مختلف شہروں میں جا کر معذور افراد کے خصوصی انٹرویو کئے ہیں اور ان پر ایک وڈیو فلم بھی بنائی ہے ۔ مخیر حضرات اگر ان کی مدد کریں تو وہ بھی معاشرے میں با عزت طریقے سے زندگی گزار سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان میں معذور افراد کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com