اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ روز وقفے وقفے سے ہلکی برفباری کے بعد سردی بڑھ گئی، جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
بلوچستان، خیبر پختو نخوا، پنجاب اور سندھ میں شہروں کے درجہ حرارت میں بھی کمی آرہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، تا ہم ملک کے بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 08 ڈگری سینٹی گریڈ اور قلات میں منفی 05 ڈگری ریکاڑد کیا گیا۔