فلم” دی سیکرٹ لائف آف والٹر مِٹی” کا نیا ٹریلر منظرعام پر آگیا

Secret Life Of Walter Clay

Secret Life Of Walter Clay

نیو یارک (جیوڈیسک) کامیڈی سے بھر پور ہالی ووڈ ڈرامہ فلم ”دی سیکرٹ لائف آف والٹر مِٹی ” کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔20th سینچری فاکس کے تحت بننے والی اس فلم کی کہانی ساتھی ورکر کی محبت میں گرفتار ایک ایسے ڈرپوک شخص کے گِرد گھومتی ہے جو ایڈونچر سے بھر پور زندگی گزارنے کا خواہشمند ہوتا ہے۔

لیکن اپنی کم ہمتی کے باعث ایسا کرنے سے قاصر رہتا ہے۔ من پسند زندگی گزارنے کی خواہش پوری نہ ہونے پروہ اپنے آس پاس ایسی تخیلاتی دنیا بسا لیتا ہے جس سے تمام افراد نا واقف ہوتے ہیں اور اسکی احمقانہ حرکتوں کو دیکھ کر اسے بے وقوف تسلیم کر لیتے ہیں۔

ہالی ووڈ کے معروف اداکار بین سٹیلیر کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار بھی وہ خود ہی نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ کرسٹن وِنگ اور ایڈم اسکاٹ اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہونگے جبکہ کامیڈی سے بھر پور یہ فینٹسی ڈرامہ فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔