فیصل آباد کی خبریں 3/11/2013

چیئرمین نادرا طارق ملک کو عہدے سے ہٹا کر حکومت نے اپنی سیاہ کرتوتوں کا عملی مظاہرہ کر دیا ہے، فرخ حبیب

فیصل آباد: مرکزی صدر انصاف سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ‘ ایگزیکٹو ممبر و ٹکٹ ہولڈر این اے 84 میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ چیئرمین نادرا طارق ملک کو عہدے سے ہٹا کر حکومت نے اپنی سیاہ کرتو تو ں کا عملی مظاہرہ کردیا ہے ۔ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں حکومت کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی یقینی کامیابی سے خائف ہو کر ( ن ) لیگ کی حکومت نے سرکاری عہدوں سے اکھاڑ بچھاڑ کا سلسلہ کر دیا ہے ۔ یہ اقدام نہیں مہنگا پڑے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پیدا کر کے مسلم لیگ ن من پسند نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے۔ عوام کھوکھلے نعروں سے تنگ آ چکی ہے ووٹ صرف اور صرف کارکردگی کی بنیاد پر ملیں گے۔ مسلم لیگ ن ناقص کارکردگی سے خوفزدہ ہے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دینگے۔ بلدیاتی نتائج یہ بات ثابت کر دینگے کہ جنرل انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے۔ بلدیاتی نمائندوں کی اکثریت ن کے ٹکٹ کی بجائے آزاد الیکشن لڑنے کی خواہش مند ہے ن لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنا شکست کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ عوام حلقہ کی بہتری کے لئے عوام تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیں۔ پاکستان تحریک انصاف با کردار’ با صلاحیت’ تعلیم یافتہ اور مخلص پارٹی ورکر کو ٹکٹ جاری کریگی۔ سیاسی مخالفین بھاری رقوم کے عوض ٹکٹیں جاری کرتے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف میرٹ پر ٹکٹیں جاری کر کے حق داروں کو ان کا حق دیگی۔ مسلم لیگ ن اقتدارمیں آنے سے پہلے ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی پر سیاست کرتی رہی۔ جبکہ برسر اقتدار آتے ہی اپنے ہونٹ سی لئے تمام باتیں ریکارڈ کا حصہ ہیں عوام کو بیوقوف بنانے کا دور ختم ہو چکا ہے۔انشاء اﷲ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پاکستان تحریک انصاف کا مقدر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امام ساجد زین العابدین کی قربانی اﷲ کی رضا اور دین اسلام کی بلندی کے لئے تھی، آغار دلاور حسین،نواب عارف حسن

فیصل آباد( ) بیمار کربلا ، مسافر شام اسیر کربلا حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے کربلا اور کربلا کے میدان بعد جو صعوبتیں برداشت کیں انکا کوئی ثانی نہیں آپ اپنے نانا حضور اکرم صلی اﷲ علیہ والہ وسلم اور والد گرامی حضرت امام حسین علیہ السلام کے مشن تکمیل کے لئے جام شہادت تک کلمہ حق بلندکرتے رہے۔امام ساجد زین العابدین کی قربانی اﷲ کی رضا اور دین اسلام کی بلندی کے لئے تھی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے امام بارگاہ درسجاد سرگودھا میں 28 ویں بسلسلہ شہادت امام زین العابدین مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے ذاکر اہلبیت نواب عارف حسن اور آغار دلاور حسین نے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ کربلا کی تاریخ حضرت امام زین العابدین کے بغیر ادھوری اور نامکمل ہے ۔آپ نے خاندان اہلبیت کی مستوارت کی نگہبانی اور حوصلوں کو بلند رکھنے میں اہم فریضہ انجام دیا ۔ واقعہ کربلا رضا الہی تھا اور آپ نے ،ظلم اور بیماری کی حالت میں مستوارت کے ساتھ چودہ سو میل سفر شام کے بازاروں تک کیا ۔ ہمیں آئمہ اطہارات نے جو محبت ، امن اور دین اسلام کی سربلندی کا جو درس دیا ہے ہم اس پر عمل پیرا ہو کر طاغوت اور سامراجی قوتوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دین مبین کی خاطر خاندان اہلبیت کی قربانیاں تا ابد تک یاد رکھی جائیں گی ۔ مجلس کے اختتام پر تابوت حضرت امام زین العابدین برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوا ۔ ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، فیسکو ، ریسکیو 1122 ،ٹی ایم او و دیگر سرکاری محکموں کی طرف سے بہترین انتظامات کرنے پر مجلس انتظامیہ نے شکریہ ادا کیا ۔ مجلس اعزاز میں 50 سے زائد ماتمی سنگتوں اور سینکڑوں مریدین نے ملک بھر سے شرکت کی ۔ مجلس عزا انتہائی پر سکون اور پرامن میں ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنی اتحاد کونسل کے طرف سے مجلس وحدت المسلمین کے راہنمائوں کے کراچی میں قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار

فیصل آباد ( ) سنی اتحاد کونسل کے طرف سے مجلس وحدت المسلمین کے راہنمائوں کا کراچی میں قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار۔ ملک دشمن عناصر فرقہ واریت کی آگ کو بھڑ کا ناچاہتے ہیں ۔ حکومت شرپسند عناصر کے خلاف فوری نوٹس لے کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، حادثہ کی صورت میںسرمیں نتہائی خطرناک چوٹ لگ سکتی ہے، عمران کشور

فیصل آباد( )شہری موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ لائن کی پابندی کریں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی حادثات کی بڑی وجہ بنتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر عمران کشور نے کیا۔ انہوں نے کہا باشعور معاشروں میں ٹریفک وائلیشن کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے ٹریفک وارڈنز کو بھی ہدایت کی کہ وہ تسلسل سے وائلیشن اور حادثات کی روک تھام کے بریفنگ اور انفورسمنٹ کو جاری رکھیں۔ کارروائی بلا امتیاز اور میرٹ پر کی جائے۔ سی ٹی او نے واضح کیا کہ ہیلمٹ کے استعمال نہ کرنے سے حادثہ کی صورت میں” سر کی چوٹ” لگتی ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہوتی ہے لہذا شہری اپنے تحفظ کے لیے ہیلمٹ پہنیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام اہم چوکوں میں سٹاپ لائنز لگا دی گئی ہیں شہری اشاروں پر ان لائنوں سے پہلے رکیں تاکہ زیبرا کراسنگ سے پیدل چلنے والوں کو سڑک کراس کرنے میں آسانی ہواور ٹریفک وارڈنز کو بھی ٹریفک کنٹرول میں دقت پیش نہ آئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ضلعی انتظا میہ کی ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھر پور کاروائی، اوور چارجنگ کر نے والوں کو جرمانے ا ورمقدمات درج

فیصل آباد( ) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میںمختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے مختلف اشیاء کی زائد قیمتیں وصول اور نرخ نامے آویزں نہ کرنے والے 84 ناجائز منافع خوروں کو مجموعی طور پر 66 ہزار ایک سو روپے جرمانہ کیا۔ تفیصلات کے مطابق تحصیل سٹی میں28 گرانفروشوں کو 17 ہزار500 ، صدر میں13 کو13 ہزار 500،جڑانوالہ میں18 کو9 ہزار،تاندلیانوالہ میں12 گرانفروشوں کو10 ہزار1 سو روپے، تحصیل سمندری میں9 کو12 ہزار اورچک جھمرہ میں4 ناجائز منافع خوروں کو4 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔علاوہ ازیںمحکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹرز نے ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے کلینکس اور میڈیکل سٹورز کو چیک کرتے ہوئے ممنوعہ ادویات رکھنے پر 4 کے چالان اور2 کو سیل کر دیا جبکہ اشیاء ضروریہ میں ملاوٹ کرنے پر مختلف دکانوں سے اشیاء کے 23 نمونے حاصل کرکے تجزیہ کے لیبارٹری بھجوا دیئے۔جبکہ پیٹرول پمپس پر اوور چارجنگ کی چیکنگ کا عمل بھی جاری رہا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے مختلف علاقوں میں پھل، سبزی اور گوشت کی دکانوں کو چیک کرتے ہوئے اشیاء کی زائد قیمت وصول کرنے پر 6 گرانفروشوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ملت روڈ نزد حسن چوک کے قصاب انعام اور منیر،اکبر چوک نزد گلستان کالونی کے پھل فروش عدنان اور ملت روڈ نزد گرین ٹائون میں مختلف اشیاء کی اوور چارجنگ پر لیاقت، عاطف اور نجم الحسن کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔