لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جارج کلونی کی نئی فلم دی مونو منٹ مین کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔
فلم کی کہانی امریکی مصنف رابرٹ ایم کے ناول سے ماخوذ ہے جس میں دوسری جنگ عظیم کا دور دکھایا گیا ہے۔
فلم میں اتحادی فوجی اپنی ثقافت کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ جارج کلونی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں انہوں نے خود بھی کام کیا ہے، ایکشن فلم سات فروری کو امریکا میں ریلیز ہو گی۔