ارجنٹائن: ویمن ہاکی، ہالینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلی دو پوزیشنز پر قابض

Hockey

Hockey

بیونس آئرس (جیوڈیسک) ویمن ہاکی پول اے میچ کے دوران ہالینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں نے پہلی دو پوزیشن پر قیضہ جما لیا۔

ارجنٹائن میں جاری ویمن ہاکی پول اے میچ میں ہالینڈ اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں ان ایکشن ہوئیں۔ پہلے ہاف میں ہالینڈ کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1-3 سے کامیابی اپنے نام کی۔

پول اے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پہلے ہاف میں سکور ایک ایک سے برابر رہا، دوسرے ہاف میں انگلینڈ کی ٹیم نے 2 گول داغ کر 1-3 سے فتح حاصل کی۔