جامعہ ملیہ ڈگری کالج میں ہفتہ کھیل کا آغاز 16دسمبر سے کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر )جامعہ ملیہ ڈگری کالج ملیر میں 16دسمبر2013ء بروز پیر سے ہفتہ کھیل کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ہفتہ کھیل کے دوران کالج کے طلباء و طالبات کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔

وہ طلباء و طالبات جو کھلیوں کے مقابلے میں شرکت کے خواہشمند ہوں مورخہ 5دسمبر2013ء بروز جمعرات صبح 9بجے اسپورٹس آفیسر قمر یار خان سے کالج میں رابطہ کریں۔