مخالفت براے مخالفت نہیں مثبت سوچ اور عملی اقدامات ہی خوشحالی اور امن لاسکتے ہیں : عامر مشتاق

لاہور : سابق کونسلر،صدر رحمانی برادری و اُمیدوار برائے چیرمین یوسی242 کاہنہ لاہور عامر مشتاق رحمانی ،غلام مصطفی بھٹی آصف علی رحمانی اور چیرمین رحمانی ینگ کونسل امتیاز علی نے گزشتہ روز عامر مشتاق رحمانی کی حمائت میں نکالی گئی ایک بڑی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی پارٹی یا گروپ کی مخالفت کا ارادہ لے کر سیاسی میدان میں نہیں اُترے کیونکہ مخالفت برائے مخالفت نہیں بلکہ مثبت سوچ اور طرز عمل ترقی،خوشحالی اور امن لاسکتے ہیں۔

نوجوان نسل ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر بہتر مستقبل دے سکتے ہیں اس لئے نوجوان ہر میدان اور خاص طور پر سیاسی میدان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں ۔ماضی میں نوجوانوں کو سیاست سے دور رکھنے کی وجہ سے آج ملک مین قیادت کا فقدان ہے ۔عامر مشتاق نے کہا کہ مجھے اپنی جیت سے زیادہ اپنی نوجوان نسل کے مستقبل کی فکر ہے ۔انہوں نے ریلی کے شرکاء کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ سب میرے ساتھ ہیں تو اللہ کے فضل سے جیت ہماری ہوگی۔