ایشز سیریز: دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل مد مقابل

Ashes

Ashes

لندن (جیوڈیسک) کرکٹ کی تاریخی سیریز “ایشز” میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میں کل مد مقابل ہوں گی۔

ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کا سامنا اوول کے میدان میں ہو گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے کھیلا جائے گا۔

ایک صفر کے خسارے کا شکار انگلش کپتان الیسٹر کک نے سیریز میں شاندار کم بیک کے بعد جیت پر نظریں جما لیں۔ دوسری جانب میزبان کینگروز نے پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرا ٹیسٹ بھی اپنے نام کرنے کا دعوی کیا ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم آسٹریلیا 381 رنز سے فاتح رہی تھی۔