ممبئی (جیوڈیسک) عامر خان نے نئی فلم دھوم تھری کو کامیاب بنانے بہت جتن کیے ہیں، فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں پر دھوم ٹو میں ختم ہوئی تھی یعنی چور کی چوری سے۔
عامر خان نے ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی اپنی فلم میں منفرد نظر آنے کے لیے کڑی محنت کی ہے۔ دھوم تھری میں عامر کے چاہنے والوں کو انکے کئی روپ دیکھنے کو ملیں گے۔
فلم میں عامر نے بوڑھے اور سرکس والے کا روپ خوب دھارا ہے۔ اور ایکشن سینز میں ہیوی بائک پر ایکشن کا فل ڈوز بھی دیا ہے۔
اونچی عمارتوں سے چھلانگیں لگا کر بھی عامر نے نیا محاذ عبور کیا اور دھوم تھری کے مہنگے ترین گانے میں خان صاحب نے اسی فٹ کی اونچائی پر کرتب دیکھانے کے لیے خاص تیاری کی۔
مسٹر خان نے دھوم تھری میں نئے ہیر اسٹائل کے لیے بھی کالے بالوں کی قربانی دی اور آخر میں عامر نے ٹیپ ڈانس کا ایسا شاندر مظاہرہ کیا ہے کہ رتھک کو ٹکر دے ڈالی ہے۔ عامر خان کی دھوم تھری 20 دسمبر کو باکس آفس پر دھوم مچانے آئے گی۔