اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی خراب طبیعت کے باعث وزیراعظم ان پر ذمہ داریوں کا بوجھ کم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی معاشی اصلاحات میں مصروف رہے ہیں اور زیادہ وقت حکومتی امور پر دینے کی وجہ سے آرام اور فیملی پر توجہ دینے سے بھی قاصر رہے۔
گزشتہ ماہ دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی کے اسپتال میں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی جس کے بعد سے وہ آرام کر رہے تھے۔ امکان ہے کہ وہ آج سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے، ان کی ذمہ داریاں تقسیم کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا جاسکتا ہے۔
جس میں وزیر مملکت یا مشر خزانہ کا تقرر شامل ہیں، جبکہ وزارت خزانہ کے پانچ ڈویڑن میں سے بعض کی ذمہ داری کسی اور کو سونپی جا سکتی ہے۔