اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چودھری کو سیکریٹری خارجہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چودھری، فارن سروسز آف پاکستان کی سیمی نقوی اور سپیشل سیکریٹری مراد کو بائیسویں گریڈ میں ترقی دے دی ہے۔
اعزاز احمد چودھری کو سیکریٹری خارجہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہ ابھی فارن سیکریٹری اقوام متحدہ اور ترجمان دفتر خارجہ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
موجودہ سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی رواں ماہ بطور سفیر ذمہ داریاں نبھانے امریکہ روانہ ہوجائیں گے۔