پنجاب حکومت سیاسی دہشت گردی ختم کرتے ہوئے طلبہ مسائل حل کرے: ترجمان جمعیت
Posted on December 5, 2013 By Majid Khan لاہور
لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ریاستی دہشت گردی پر اترآئی ہے اور پانچ روز سے گرفتار طلبہ پر نام نہاد مقدمات درج کر کے قانون کی دھجیاں بھکیری جارہی ہیں اور حالات خراب کر کے طلبہ کو براہ راست حکومت سے ٹکرائو پر مجبور کیا جارہاہے لیکن ریاستی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے والے ہماری جدوجہد نہیں دبا سکتے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے طلبہ کا باعزت بری ہونا فتح کی علامت ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں اپیل کرنا انکے خبط ِباطن کو ظاہر کرتاہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے تدریسی عمل میں خلل کی تمام ترذمہ داری پنجاب حکومت پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ وائس چانسلر اورانکے مخصوص ٹولے پر عائد ہوتی ہے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ماضی میں بھی طلبہ مسائل کے حل کے لئے جدوجہد جاری رکھی اور طلباء کے مطالبات کی منظوری تک طلبہ کا پر امن احتجاج جاری رہے گا۔دریں اثنا ء پنجاب یونیورسٹی کے اندرطلباء کی معمول کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی جمعیت طلبہ کی سرگرمیاں بھی جاری رہیں۔
اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمہ داران پنجاب نیورسٹی میں موجود رہے ذمہ داران نے کارکنا نِ جمعیت سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ عام طلبہ کے ساتھ بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com