کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

Stock Exchange

Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ روز کی مندی کے بعد آج تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 210 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے نتیجے میں انڈیکس بڑھ کر 24656 کی سطح پر پہنچ گیا۔ گذشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی اور انڈیکس 143 پوائنٹس کمی کے بعد 24445 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔