ایشز: ایڈیلیڈ ٹیسٹ کا پہلا دن ، آسٹریلیا 5 وکٹ پر 273 رنز

Australia

Australia

ایڈیلیڈ (جیوڈیسک) دوسرے ایشز ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف پانچ وکٹ پر 273 رنز بنالئے۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلوی بیٹسمین اچھی فارم میں دکھائی دیئے، اوپنر کرس روجرز نے 72 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جارج بیلی نے 53 تو واٹسن نے 51 رنز بنائے۔

کپتان مائیکل کلارک بھی 48 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں، دن ختم ہوا تو آسٹریلوی ٹیم کا اسکور 5 وکٹ پر 273 رنز تھا۔ انگلینڈ کیلئے سٹورٹ بروڈ نے ووکٹیں حاصل کیں۔