کھیل کے میدانوں کو تعمیر و ترقی دیکر ہی صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی: رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ کھیل کے میدانوں کو تعمیر و ترقی دیکر ہی صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے ،فٹ بال ،کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے ہر شعبوں کی ترقی اور اس کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون اور سرپرستی جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہا ر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اپنے عوامی رابطہ آفس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نوجوانوں اور کھیل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور عہدیداروں سے ملا قات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے نوجوانوں کو یقین دلا یا کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے نوجوانوں سے مکمل تعاون جاری رکھ کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے گا اس موقع پر نوجوانوں کی جانب سے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوںمیں فٹ بال گرائونڈ اور کرکٹ گرائونڈکی ابتر صورتحال پر توجہ دلا تے ہوئے کھیل کے میدانوں کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنا نے پر زور دیا۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمدضیاء قادری نے کہاکہ حق پرست قیادت نے شہر کراچی کی تعمیر ترقی کے ساتھ کھیل کے میدانوں اور پارکوں کی تعمیر وترقی یقینی بنا کر عوام کو مثالی ماحول کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنا یا ہے نشاط ضیاء قادری نے نوجوانوں سے کہاکہ وہ ملک کا قیمتی سرمایاہیں اپنے آپ کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ صحت مند سرگرمیوں سے منسلک رہیں انہوں نے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔