کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن سندھ اسمبلی اور سابق ناظم لیاقت آباد ٹاؤن، گزشتہ رات کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک ریسٹورنٹ سے لا پتا ہو گئے تھے تاہم کچھ گھنٹوں کے بعد پولیس نے انہیں ایس ایس پی ایسٹ کے آفس میں پیش کر دیا جہاں سے اسامہ قادری کو ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے حوالے کر دیا گیا۔
ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر صغیر اسامہ قادری کو ایس ایس پی ایسٹ کے آفس سے گاڑی میں لیکر روانہ ہو گئے۔
اسامہ قادری کو ایک ریسٹورنٹ کے افتتاح کی تقریب سے ایک شخص اپنے ساتھ لیکر چلا گیا تھا۔ ایم کیو ایم کے رہنما کی گمشدگی پر رابطہ کمیٹی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔