پاکستان کو قرض کی دوسری قسط، آئی ایم ایف کا اجلاس رواں ماہ ہو گا

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے کے ذرائع کے مطابق دسمبر کے تیسرے ہفتے کے دوران آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس متوقع ہے جس میں پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

کئی معاشی اہداف پورے نہ ہونے کے باوجود پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔ ستمبر میں پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے چون کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوئی تھی۔