لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار زرقا نامی خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر جیل میں ہے اور مخالفین کے صوبائی محتسب سے قریبی تعلقات ہیں جس کے باعث صوبائی محتسب ازخود نوٹس لیکر اس معاملہ میں تفتیش کے عمل پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ بظاہر آئین کے تحت صوبائی محتسب کو از خود نوٹس لینے کا کوئی اختیار نہیں۔ عدالت نے صوبائی محتسب کے اختیارات سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔