یمن: خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 52 ہو گئی

Yemen Suicide Bombing

Yemen Suicide Bombing

صنعاء (جیوڈیسک) خود کش حملہ آور نے وزارت دفاع کے گیٹ سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی جس کے بعد دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد باون ہو گئی ہے جن میں غیرملکی بھی شامل ہے۔

خود کش حملے میں ایک سو سرسٹھ افراد زخمی ہیں یمن میں موجود القاعدہ نے وزارت دفاع پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔