مولانا شمس الرحمان کی نماز جنازہ آج مال روڈ پر ادا کی جائے گی

Shams-Ul-Rehman

Shams-Ul-Rehman

لاہور (جیوڈیسک) میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے اہلسنت و الجماعت پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمان معاویہ کا پوسٹمارٹم مکمل کر کے جسد خاکی ان کے گھر بستی سیدن شاہ روانہ کر دیا گیا۔

نماز جنازہ آج مال روڈ پر ادا کی جائے گی۔ اہلسنت و الجماعت نے تین روزہ سوگ اور اتوار کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

مولانا شمس الرحمان معاویہ کا پوسٹمارٹم میو ہسپتال کے ڈیڈ ہاوس میں کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایکسرے مشین کی مدد سے ان کے جسم میں لگنے والی گولیوں کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا شمس الرحمان کے جسم میں تین گولیاں لگیں جس میں سے ایک گولی سر اور دو جسم کے بالائی حصے میں لگیں۔ ڈاکٹروں نے سر میں لگنے والی گولی نکال لی۔

ذرائع کے مطابق ان پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی گئی۔ میواسپتال میں مولانا شمس الرحمان کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

مقتول کی نماز جنازہ آج مال روڈ پر ادا کی جائے گی۔ تحقیقات کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، آئی جی پنجاب نے فوری طور پر صوبے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔