کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کسٹم انٹیلی جنس نے پورٹ قاسم پر کارروائی کرتے ہوئے نیٹو کنٹینرز کی چوری ناکام بنا دی اور چار ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب خفیہ معلومات کی بنیاد پر کسٹم انٹیلی جنس نے رات گئے کارروائی کر کے نیٹو کنٹینرز کی چوری ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران چار ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
حکام کے مطابق ملزمان نجی کمپنی کے یارڈ میں کھڑے نیٹو کنٹینرز چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
یہ کنٹینرز افغانستان سے کراچی آئے تھے۔ پانچ ٹریلرز میں سے دو ٹریلرز خالی ہیں جن کا سامان چوری کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر تین ٹریلرز پر نیٹو کی چھ گاڑیاں موجود ہیں اور ایک کنٹینر اسپیئر پارٹس بھرا ہوا ہے۔ زیر حراست ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔