امریکا: برفباری نے نظام زندگی مفلوج کر دیا

America

America

امریکا (جیوڈیسک) امریکا میں سرد موسم کی سختیاں شروع ہو گئیں، برفباری نے نظام زندگی مفلوج کر دیا، ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر اور سینکڑوں گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔

امریکا پر برف کے نرم گالوں نے کرسمس کا ماحول گرم کر دیا ہے۔ کہیں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام ہو رہا ہے تو کہیں برف میں پھنسی گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں۔

سب سے زیادہ برفباری ریاست ٹیکساس، میکسیکو اور اوہائیو میں ہوئی جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے جا چکا ہے۔ ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

سردی کے باعث اب تک ٹریفک حادثات میں دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دو لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سر د موسم کی سختیاں مزید چند دنوں تک جاری رہیں گے۔