انڈونیشیا کی جاسوسی بند نہیں کی جائے گی: آسٹریلیا

Australia

Australia

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ریبوٹ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔

آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ریبوٹ نے کہا ہے کہ انڈونیشیا کی جاسوسی بند نہیں کی جائے گی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں شدید اضافہ ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ جکارتہ کے احتجاج کے باوجود ملک کی جاسوسی کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انڈونیشیا ہمارا قریبی اور با اعتماد اتحادی بنے۔

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا اور آسٹریلیا بہترین سٹریٹجک پارٹنر ہیں اور ہم آئندہ بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے خواہاں ہیں۔