ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، محمد سجاد کامیاب، شاہد آفتاب آؤٹ

Snooker Championship

Snooker Championship

لٹویا (جیوڈیسک) ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں قومی کیوسٹ محمد سجاد کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دفاعی چیمپئن محمد آصف کے بعد شاہد آفتاب بھی ہار کر باہر ہو گئے۔

لٹویا میں جاری ایمیچور سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوسٹ محمد سجاد نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فتح حاصل کی۔ انھوں نے ناک آؤٹ مرحلے میں مالٹا کے ڈنکن بیزینا کو 4 کے مقابلے میں 5 فریمز سے شکست دی۔

دوسری جانب پاکستان کے شاہد آفتاب بھارت کے شہباز عادل سے شکست کھا کر ایوٹ سے باہر ہو گئے۔ انھیں 2 کے مقابلے میں 5 فریمز سے شکست ہوئی۔

ان سے پہلے دفاعی چیمپئن محمد آصف بھی بھارتی حریف سے ہار کر اعزاز سے محروم ہو گئے تھے۔