کرائم تھرلر فلم “ریزنیبل ڈاؤٹ” کا پہلا ٹریلر جاری

Reasonable Doubt

Reasonable Doubt

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکار ڈومنیک کوپر اور سیموئیل ایل جیکسن کی نئی کرائم تھرلر فلم “ریزنیبل ڈاٹ” کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایتکار پیٹر ہووِٹ کی اس فلم میں ڈومنیک کوپر اور سیموئیل ایل جیکسن کیساتھ ایرن کارپلک، گلوریا روبِن، ڈائیلان ٹیلر اورریان رابنز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

پیٹر اے ڈالنگ کی تحریر کردہ اس فلم کو ڈینئل ویگنر اور ڈیوڈ ویلیو نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس کی کہانی ایک ڈسٹرکٹ اٹارنی کے گرد گھومتی ہے جو ایکسیڈنٹ کر کے موقع سے فرار ہو جاتا ہے اور اس کی جگہ ایک بیگناہ شخص کو گرفتار کرکے اس پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا جاتا ہے۔

80 لاکھ ڈالر کے بجٹ سے بننے والی سسپنس اور تھرل سے بھرپور یہ فلم ریزنیبل ڈاٹ لائنز گیٹ فلمز کے تحت اگلے سال کے اوائل میں 17 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔