پشاور: لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھٹنے سے بڑھ گیا

Load Shedding

Load Shedding

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے مختلف علاقوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی طرف سے پشاور بندوبستی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے۔

نواحی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 سے بھی تجاوز کر گیا ہے جبکہ شہری علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

بجلی کی بندش سے پشاور کے شہری اور دیگر دیہی علاقوں میں پینے کا پانی بھی ناپید ہو چکا ہے۔