لاہور (جیوڈیسک) لاہور چیمبر آف کامرس سے وابستہ صنعتکاروں اور تاجروں کا ایک وفد واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گیا۔
وفد بھارت کے مختلف شہروں کا دورہ کرے گا اور بھارتی صنعتکاروں سے دو طرفہ تجارت کے امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔ بھارت روانگی سے قبل واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیمبر آف کامرس لاہور کے صدر سہیل لاشاری نے کہا کہ وہ اپنے دل میں امن کی آشا لئے بھارت جا رہے ہیں۔
ان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھے گی جس سے تلخیاں بھی کم ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارت کی صورت میں بہت بڑی منڈی مل سکتی ہے ہمیں اس کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔