ریو ڈی جنیرو (جیوڈیسک) ورلڈ کپ فٹبال 2014 میں شریک ٹیموں کے گروپس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فٹبال ورلڈ کپ کا پہلا میچ میزبان برازیل اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائیگا۔ عالمی کپ فٹبال گروپ اے میں میزبان برازیل، میکسیکو، کروشیا اور کیمرون شامل ہیں۔
جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپین اسپین، ہالینڈ، چلی اور آسٹریلیا شامل ہیں۔ گروپ سی میں کولمبیا، یونان، آئیوری کوسٹ اور جاپان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ ڈی میں یورا گوئے، کوسٹاریکا، انگلینڈ اور اٹلی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ ای میں فرانس، سوئٹزرلینڈ، ایکوڈور اور ہنڈراس شامل ہیں۔ اور گروپ ایف میں بوسنیا، ارجنٹینا، ایران اور نائیجیریا شامل ہے۔
گروپ جی میں پرتگال، جرمنی، گھانا ، امریکا اور گروپ ایچ میں روس، بیلجیم، الجزائر اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔