شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں فراہمی کے تعطل کے حوالے سے عوامی شکایات پر نشاط ضیاء قادری کا نوٹس
Posted on December 7, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ فراہمی ونکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اپنے فرائض کی انجام دہی کو احسن طریقے سے نبھا کر عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئے رہائشی آبادیوں میں قائم منرل واٹر فیکٹریز کی جانب سے پانی کی لائنوں سے پانی کی چوری کی روک تھام کے لئے واٹر بورڈ ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے پانی کی چوری کو روک کر فراہمی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ مختلف علاقوںکا تفصیلی دورے کے موقع پر کیا۔
دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان سے فراہمی و نکاسی آب سمیت بلدیاتی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو فوری شکایات کے ازالے کی ہدایت کی گئی ہے انشا اللہ شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ فراہمی آب کے تعطل کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنا یا جائے اور ترسیلی نظام کی مکمل نگرانی کی جائے اور پانی کی چوری کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com