جوہانسبرگ (جیوڈیسک) کوئنٹن ڈی کوک کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے بھارت کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دے دی۔ جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 358 رنز بنائے۔
کوئنٹن ڈی کوک 135 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ ہاشم آملہ، اے بی ڈی ولیئرز اور جے پی ڈومینی بھی نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہورہے۔ محمد شامی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں بھارتی ٹیم 217 رنز بناکر آوٹ ہو گئی۔ کپتان ایم ایس دھونی کے 65 رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
رائن مک لیرن اور اسٹین نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اس فتح کے ساتھ مہمان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔