کراچی (جیوڈیسک) مہنگائی نے گاڑیوں کی فروخت کو بھی ریورس گیئر لگا دیا، جنوری تا اکتوبر مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 4 فیصد گراوٹ دیکھی گئی اور ان کی تعداد ایک لاکھ سے بھی کم رہ گئی۔
پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 96 ہزار 796 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ جبکہ گزشتہ سال ان کی تعداد ایک لاکھ سے زائد تھی۔
انڈسٹری ماہرین کے مطابق پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ حکومت کی جانب سے نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے سیلز میں کمی دیکھی گئی۔
اس کے علاوہ پرانی امپورٹڈ گاڑیوں کی عمر کی حد 5 کے بجائے 3 سال کرنے کے باوجود خریدار درآمدی ڈیوٹی کم ہونے کی وجہ سے مقامی تیار کردہ نئی گاڑیوں کے بجائے درآمدی گاڑیوں کوہی ترجیح دے رہے ہیں۔