کراچی اسٹاک، انڈیکس 25 ہزارکی نفسیاتی حد عبورکرگیا

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ نے ٹریڈنگ کے دوران 25 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر کے بلندی کا نیا ریکارڈ بنا لیا۔ حصص بازار میں آغاز سے ہی تیزی کا رجحان جاری رہا اور 100 انڈیکس سے 200 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 25 ہزار 7 پوائنٹس کی نئی بلندی کو چھو گیا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ایشیا کی سستی ترین مارکیٹ ہونے کے وجہ سے شیئرز بازار میں غیر ملکی سرمایہ کار بھی دلچسپی ے رہے ہیں جس کے باعث انڈیکس میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار سیمنٹ، بینکنگ اور آئل سیکٹر میں سرگرم نظر آرہے ہیں۔