ہالی وڈ فلم “گاڈزیلا” کا ٹیزر ٹریلر ریلیز سے پہلے ہی آن لائن لیک ہو گیا

Hollywood

Hollywood

لاس اینجلس (جیوڈیسک) خطرناک مونسٹر گاڈزیلا ایک بار پھر تباہی مچانے آ رہا ہے، ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر گاڈزیلا فرنچائز کی ریبوٹ فلم “گاڈزیلا” کا ٹیزر ٹریلر باقاعدہ ریلیز سے قبل آن لائن لیک ہو گیا ہے۔

ہدایتکار گیرتھ ایڈورڈز کی اس فلم میںآ رون ٹیلر جانسن، الزبتھ اولسن، برائن کرینسٹان، ڈیوڈ اسٹر یتھرن اور سیلی ہاکنز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

جان جاشنی اور میری پیرنٹ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل عفریت کے گرد گھومتی ہے جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی پھیلانے آپہنچی ہے۔ 16 کروڑ ڈالر کے بجٹ سے بننے والی یہ سائنس فکشن مونسٹر فلم گاڈزیلا وارنر برادرز کے تحت اگلے سال 16 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔