فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج کراچی سے ملے گا، سید نور
Posted on December 7, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی: فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج کراچی سے ملے گا۔ماضی میں بھی ایساہی ہوا ہے اس بات کا اظہار معروف فلم میکر سید نور نے کراچی یونین آف جنرنلسٹ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کراچی پریس کلب میں واقع کے یوجے کے دفتر میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میر ی نئی فلم Bhai Wantedکی تمام شوٹنگ کراچی میں ہوگی۔
فلم میں بتانے کی کوشش کی جائے گی کہ ہمارا ملک بے حد خوب صورت ہے اور کراچی روشنیوں کا شہر ہے ۔اس وقت پاکستانی عوام اپنے ملک کی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں مگر افسوس ہمارے پاس و ہ سہولیات موجود نہیں ہیں جس میں وقت ضرور لگے گا مگر فلم انڈسٹری دوبارہ روشن ہوگی ۔فلم Bhai Wantedکی لوکیشن دیکھی جاچکی ہے فلم کی کاسٹ میں سینئر فنکاروں کے ساتھ نئے فنکار بھی شامل ہیں کیونکہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ بہت ہے۔
آخر میں کے یو جے کے صدر جی ایم جمالی ،جنرل سیکریٹری واجد رضا اصفہانی نے سید نور کو اجرک کا تحفہ پیش کیا۔اس موقع پر کے یو جے کے خاز ن ناصر شریف، رکن ایگزیکٹو کونسل سیما شفیع ،کلچرل کمیٹی کے اراکین مرزا افتخار بیگ،ابن آس ،حفیظ انصاری کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com