صدراوباما نے وہائٹ ہاوس کا روایتی کرسمس ٹری روشن کر دیا

Christmas Tree

Christmas Tree

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے وہائٹ ہاوس کے روایتی کرسمس ٹری کو روشن کر دیا۔ انتہائی سرد موسم اور بارش کے باوجود عوام کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

ہلکی بارش کے باوجود باراک اوباما نے اپنی فیملی سمیت وہائٹ ہاوس کے نزدیک نیشنل کرسمس ٹری کو روشن کیا۔ جو 1923 سے امریکا کی روایت کا حصہ ہے۔ اوباما نے یہاں گنتی ختم کی اور وہاں کرسمس ٹری جگمگ جگمگ کرنے لگا۔

ایونٹ میں امریکی سنگر Aretha Franklin نے بھی اپنی پر فارمنس پیش کی۔ 28 فٹ بلند یہ کرسمس ٹری ورجینیا سے لایا گیا ہے۔