خواتین کبڈی، پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا

Women kabaddi

Women kabaddi

موہالی (جیوڈیسک) بھارتی پنجاب کے ضلع فضل کھہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا لیکن پاکستان ٹیم کی مہارت اور پھرتی دیکھنے والی تھی، دوسرے ہاف میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی میں مزید نکھار آگیا۔

پاکستان نے یہ میچ تیس اکتالیس سے جیت کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ اس سے پہلے ڈنمارک نے پاکستان کو شکست دی تھی، پاکستان ٹیم گروپ کا آخری میچ منگل کو میکسیکو سے کھیلے گی۔