برطانوی ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی، سیکڑوں پروازیں منسوخ

Air Traffic Control System

Air Traffic Control System

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کے ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ برطانوی نیشنل ایئر ٹریفک سروسز کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول کے مرکز میں خرابی پروازوں میں تعطل کی وجہ بنی۔

تکنیکی خرابی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ہوائی اڈوں میں ہیتھرو Gatwick اور Stansted ایئر پورٹ شامل ہیں۔

ہیتھرو ایئر پورٹ پر 228 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ ڈبلن سے گلاسگو تمام پروازیں 11 گھنٹے کے لئے تاخیر کا شکار ہوئیں۔ پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔