دبئی میں 28 ٹن نسوار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Dubai

Dubai

دبئی (جیوڈیسک) دبئی کسٹم حکام نے 28 ٹن نسوار کی کھیپ پکڑ لی۔ دبئی کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع پر جبل علی پورٹ پر چھاپہ مار کر ایک کنٹینر سے 28 ٹن نسوار کی بر آمد کر لی۔

نسوار کو375 تھیلوں میں چھپا کر منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ کسٹم حکام نے کنٹینر کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی جبکہ کنٹینر کمپنی کے حکام سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

عرب امارات میں نسوار کی پیداوار اور فروخت پر پابندی ہے۔ دبئی میں نسوار کی اتنی بڑی کھیپ پہلی دفعہ پکڑی گئی ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق کنٹینر کسی ایشیائی ملک سے لایا گیا تھا۔ تاہم ملک کا نام نہیں بتایا گیا۔