نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھر پور نئی رومانٹک ڈرامہ فلم ”بیئر فٹ ” کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
اینڈریو فلیمنگ کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں اداکار اسکاٹ اسپیڈ مین اور اداکارہ ایوان ریچل ووڈ نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں جس کی کہانی تنہائی کا شکار ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھومتی ہے۔
جو ایک نفسیاتی مریضہ کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔ اسٹیفن زوٹنوسکی کی تحریر کردہ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں جے کے سمنز، ٹریٹ ولیمز، کیٹ برٹن اور جولیٹ ریوز شامل ہیں جو آئندہ برس 21 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔