تحریک کے خلاف ہر سازش ناکام ہو گی، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ تحریک کے خلاف ہر سازش ناکام ہو گی۔ تمام کارکن اور ذمہ دار سازشوں کے خلاف چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

الطاف حسین کی صدارت میں ایم کیو ایم کا اہم تنظیمی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کے ارکان اور تمام تنظیمی شعبہ جات کے ارکان شریک تھے۔

الطاف حسین نے شرکا کو تحریک کے خلاف کی جانے والی سازشوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سازشیں ان ہی سازشوں کی کڑی ہے جن کا آغاز 19 جون 1992 کو کیا گیا تھا لیکن تحریک کے تمام کارکنان اورقوم کا ایک ایک فرد ان سازشوں سے اچھی طرح آگاہ اور چٹان کی طرح متحد ہے۔

اس موقع پر ارکان رابطہ کمیٹی اور تنظیمی شعبہ جات کے ارکان نے الطا ف حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ایم کیو ایم دشمن متعصب عناصر جو پارٹی میں دھڑے بندیوں کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ کل بھی اپنی ناپاک سازشوں میں ناکام ہوئے تھے اور اب بھی ان کی سازشیں ناکامی سے دوچارہوں گی۔