ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ اسرائیلی توقعات کے مطابق ممکن نہیں، اوباما

Barrack Obama

Barrack Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ اسرائیل کی توقعات کے مطابق ممکن نہیں۔

تاہم تہران کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنائے۔

عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے پر اسرائیل کی جانب سے تنقید کے حوالے سے امریکی صدر بارک اوباما نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے جوہری معاہدے میں امن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزائش کی اجازت دینے کے علاوہ کو ئی راستہ نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سخت شرائط کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ ممکن نہیں ہوتا۔ ہمارا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا تھا۔