ایران سے معاہدے کے بعد امریکی وزیر دفاع عرب ممالک کے دورے پر

Chuck Hagel

Chuck Hagel

ریاض (جیوڈیسک) امریکی وزیر دفاع چک ہیگل ایران کے ساتھ چھ بڑی طاقتوں کے ابتدائی جوہری معاہدے کے بعدعرب ممالک کے دورے پہ ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کر کے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے اپنے عرب دوستوں کو اطمینان دلایا گے کہ امریکا اپنے دوستوں کے شانہ بشانہ خطے میں پوری طاقت کے ساتھ موجود رہے گا، نیز امریکا کا اس خطے میں اپنی فورسز اور اسلحے کی موجودگی میں کمی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

چک ہیگل کا کہنا ہے کہ عرب خلیجی ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عمل کو آگے بڑھائیں اور انہیں بتائیں کہ امریکا اور عرب ملکوں کے تعلقات میں کوئی کمزوری نہیں ہوئی بلکہ یہ ہمیشہ کی طرح مستحکم ہیں۔

چک ہیگل متحدہ عرب امارات کے بعد اب سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنے حالیہ دورہ مشرقِ وسطی میں مصر کے دفاعی ذمہ داران سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔