بالائی علاقوں اورکشمیرمیں بارش اور برف باری کا امکان

Snowfall

Snowfall

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔ ہفتے کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا، تا ہم چند ایک مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پٹن میں 4 ملی میٹر رکارڈ کی گئی۔ گذشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی 4 سینٹی گریڈ، گوپس میں منفی 3، اسکردو میں منفی 2 اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 سینٹی گریڈ رکارڈ گیا گیا۔